پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تین روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے 22 سے 24 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہےنوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیم341 روپے 59 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 368 روپے 29 پیسے پر پہنچ گئینوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے پیر 24 اگست کی رات تک ہوگا۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیر تا جمعہ یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، جمعے کے روز اعلان کردہ نرخ کا اطلاق ہفتے اور اتوار پر بھی ہوتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More