پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر مریم محمود ریکسہم ایف سی ویمن کی انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔برطانوی فٹ بال کلب کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی شامل ہے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسہم ایف سی نے مریم محمود کو انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزاز دے دیا۔مریم محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا سفر ناقابل یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا غیر یقینی سا لگا، پاکستان کی نمائندگی پر جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ڈیبیو اور فینز کی بھرپور حمایت ناقابل یقین تھی، نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا میرا ذاتی مقصد ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی جانب سے 3 میچز کھیلنا یادگار تجربہ تھا، ترکز اینڈ کائیکوس کے خلاف پاکستان کے لیے گول کرنا میرے لیے بہت خاص تھا۔مریم محمود نے یہ بھی کہا کہ بچپن میں کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھی، خوشی ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کے لیے وہ کردار ادا کرسکوں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More