ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا مقصد عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور سرکاری فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔

(اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار دھیرج کالرا)

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) : ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار دھیرج کالرا نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے مکمل کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور سب انجینئر کے ہمراہ خصوصی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبوں کے تعمیراتی معیار، استعمال ہونے والے میٹریل، ڈیزائن، خدوخال اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل شدہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی تکمیل، لاگت، تعمیراتی مراحل اور عوامی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو طویل عرصے تک بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ مکمل شدہ منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور جہاں کہیں تعمیراتی کام کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہو وہاں فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ ان کی پائیداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری اور مکمل شدہ منصوبوں کے ریکارڈ کو بھی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا مقصد عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور سرکاری فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو منصوبوں کے معیار اور آئندہ اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More