مودی حکومت کی معاشی ناکامی، بھارت کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ نوکریوں سے محروم

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) مودی دور میں روزگار کے بدترین بحران نے بھارتی نوجوانوں کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا.

بھارت میں بڑھتی بے روزگاری نے بی جے پی کی کھوکھلی معاشی ترقی کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی.عالمی جریدہ بی بی سی کے مطابق ملازمت کی تلاش میں بھارتی نوجوان ابھی گپتا درجنوں انٹرویوز کے باوجود تاحال روزگار حاصل کرنے میں ناکام ہے.ملازمت کے متلاشی ابھی گپتا کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح سے شام تک کا تمام وقت صرف کام کی تلاش میں گزرتا ہے.تین سالہ تکنیکی ڈگری مکمل کرنے کے باوجود مناسب روزگار کا ملنا مشکل ہو چکا ہے، شعبہ ٹیکنالوجی میں زیادہ عرصے کا تعطل ڈگری کی عملی قدر و قیمت کو ختم کر دیتا ہے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More