روڈز کے منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے

) کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں

نصیرآباد ڈویژن میں روڈز کے ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ڈویژنل انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز کے انجینیئرز کو مکمل معاونت فراہم کرتے ہوئے عوامی مفاد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کروایا جائے گا تاکہ عوام حکومت کے ان اقدامات سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مواصلات و تعمیرات روڈز کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل کے جائزے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر فدا حسین کھوسہ، ارسلا رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر صحبت پور کشمور روڈ ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر عبدالستار بنگلزئی، بوستان خان چانڈیو، مجیب الرحمن ہاشمی، غلام دستگیر زہری، سب ڈویڑنل آفیسران نادر علی پہنور، بشیر شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران تمام افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری روڈز کے ترقیاتی منصوبوں، پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کے کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکے ہیں انہیں مزید تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو کسی صورت کھٹائی میں نہ پڑنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روڈز کے منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے اور اس سے محکمے کی کارکردگی اور مورال بھی وابستہ ہے، اجلاس کا مقصد تمام جاری منصوبوں کا جائزہ لے کر درپیش رکاوٹوں اور مسائل کا بروقت تدارک یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے حکام بالا کو باقاعدگی سے تحریری طور پر آگاہ کرتے رہیں تاکہ بروقت اقدامات کرکے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More