تمام سرکاری ملازمین مقررہ اوقات کار کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر بروقت موجود رہیں

ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ نے آج ضلع بارکھان کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایریگیشن آفس، بی اینڈ آر روڈ آفس، بی اینڈ آر بلڈنگ آفس، محکمہ تعلیم میل و فیمیل اور پی ایچ ای آفس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف دفاتر میں افسران و اہلکاروں کی حاضری، دفتری نظم و ضبط اور سرکاری امور کی انجام دہی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعدد دفاتر میں متعلقہ عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران سے غیر حاضری کے بارے میں وضاحت طلب کی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری ملازمین مقررہ اوقات کار کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر بروقت موجود رہیں اور سرکاری امور کو ذمہ داری اور باقاعدگی سے انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، غیر حاضری اور دفتری نظم و ضبط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے دفاتر میں حاضری رجسٹر اور دیگر دفتری امور کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حاضری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہو اور عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔محکمہ تعلیم کے فیمیل آفس کے دورے کے دوران عملہ موجود پایا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا اور دفتری امور کی باقاعدہ انجام دہی کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری دفاتر کی نگرانی اور اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری دفاتر میں بروقت حاضری، دفتری نظم و ضبط، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور عوام کو مؤثر و بروقت خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More