فرانس کے جوہری طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) فرانس کے جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال میں آگ لگ گئی

تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جوہری تنصیبات بھی محفوظ رہیں۔فرانسیسی بحریہ کے مطابق آگ پیر کی صبح ٹولون نیول بیس پر کھڑے طیارہ بردار بحری جہاز میں لگی جسے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بجھا دیا گیا۔فرانسیسی بحریہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر آکسی ایسیٹیلین ٹارچ سے کٹنگ کے کام کے دوران لگی۔حکام کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ جہاز کے جوہری نظام پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔فرانسیسی بحریہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چارلس ڈی گال اگست کے آخر سے ٹولون میں معمول کی تکنیکی دیکھ بھال کے لیے موجود ہے اور اسے دسمبر کے آغاز تک وہیں رہنا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More