خیبر پختونخوا میں بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے، تعلیمی ادارے اور بی آر ٹی سروس تاحال بند

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے

، شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے۔بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، رام پوری بازار، اشرف روڈ، پشاور صدر، پیپلز منڈی بازار اور یونیورسٹی روڈ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ رنگ روڈ، سرکلر روڈ اور دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم خیبر روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔پشاور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہوگئی ہے، تاہم تعلیمی ادارے، اسکول، کالجز اور جامعات آج بھی بند ہیں جبکہ بی آر ٹی سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل ہے۔پشاور میں آج ہونے والے میٹرک کے ضمنی امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرکٹ ٹرائلز اور پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول ٹورنامنٹ بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More