حریم فاروق اور فیصل قریشی کی فلم ’مینگو جٹ‘ کو ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہونے کا خطرہ

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی تنقید کی زد میں آگئی،

جبکہ سینما گھروں میں بھی فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ فلم میں فیصل قریشی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر بھی حریم فاروق ہیں۔فلم کی ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی، تاہم وہ تخلیقی اختلافات کے باعث ریلیز سے قبل ہی اس منصوبے سے الگ ہو گئے تھے۔فلم کی کاسٹ نے ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم چلائی، لیکن ابتدائی عوامی ردعمل زیادہ حوصلہ افزا دکھائی نہیں دے رہا۔سوشل میڈیا پر فلم دیکھنے والے بعض شائقین نے اس کی کہانی، اداکاری اور ایڈیٹنگ پر تنقید کی ہے۔ کچھ صارفین کے مطابق فلم کی کہانی متاثرکن نہیں جبکہ مناظر کی ایڈیٹنگ بھی غیر معیاری ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More