ریونیو کورٹ کا مقصد شہریوں کو ان کے ریونیو معاملات کے حل کے لیے بروقت ریلیف اور مؤثر فورم فراہم کرنا

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ کا انعقاد کیا گیا،

جس میں شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے اراضی اور دیگر ریونیو سے متعلق مسائل کی سماعت کی گئی۔ ریونیو کورٹ کا مقصد شہریوں کو ان کے ریونیو معاملات کے حل کے لیے بروقت ریلیف اور مؤثر فورم فراہم کرنا ہیریونیو کورٹ کے دوران شہریوں کی جانب سے اراضی ریکارڈ، انتقالات، حد بندی، وراثتی معاملات، ملکیتی حقوق، فرد کے اجرا اور دیگر ریونیو امور سے متعلق درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب دستاویزات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ریونیو افسران اور اہلکاروں سے مختلف معاملات پر وضاحتیں طلب کیں اور قانون و قواعد کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے متعلقہ ریونیو حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے اور تمام درخواستوں پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانے اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے ریونیو معاملات میں مؤثر نگرانی ضروری ہیانہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا اور ریونیو سے متعلق معاملات کو مقررہ قوانین اور ضابطہ کار کے تحت نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی درستگی، بروقت انتقالات، حد بندی اور دیگر متعلقہ امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیاس موقع پر شہریوں نے ریونیو کورٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ دیگر درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریونیو کورٹ کے انعقاد کا سلسلہ عوامی شکایات کے ازالے، ریونیو معاملات میں شفافیت، سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر مؤثر انتظامی ریلیف کی فراہمی کے لیے جاری رکھا جائے گاانتظامیہ نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ریونیو معاملات سے متعلق درخواستیں اور دستاویزات مقررہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ فورمز پر پیش کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More