جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

۔لاہور دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری ہے، ہم نے وہ مسائل اجاگر کیے جن کا شعور عوام میں نہیں تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنے اور جلوس کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی، ملک کو امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ مذاکرات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More