ضلع بھر کے حساس مقامات پر گشت اور ناکہ بندی کے نظام کو مزید سخت کیا جائے

ڈی آئی جی لورالائی رینج

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ):ڈی آئی جی لورالائی رینج کی ہدایات کی روشنی میں آج ایس پی آفس ہرنائی میں ایک اہم کرائم اینڈ پروگریس ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت ایس پی ہرنائی نے کی، جس میں ضلع ہرنائی کے تمام ایس ایچ اوز (SHOs) اور انویسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔?اجلاس کے دوران ضلع ہرنائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سنگین مقدمات کی پیشرفت، زیرِ التواء کیسز اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ایس پی ہرنائی نے تھانہ جات کی انویسٹی گیشن فائلز کا معائنہ کرتے ہوئے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو پرکھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہرنائی نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو درج ذیل اہم ہدایات جاری کیں تمام زیرِ التواء کیسز کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کر کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ ضلع بھر کے حساس مقامات پر گشت اور ناکہ بندی کے نظام کو مزید سخت کیا جائے تاکہ جائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہو سکے۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔?اجلاس کے اختتام پر تمام افسران کو جاری کردہ ہدایات پر روح کے مطابق عمل درآمد کرنے اور کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More