ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت بوتل بند پانی کے کارخانوں کے مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ اور بوتل بند پانی کے کارخانوں کے مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کیچ میں عوامی سہولیات کی بہتری، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت فلاحی اقدامات، عوامی مفاد کے منصوبوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ نجی شعبے کے تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ نجی شعبہ معاشرے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم اور مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بوتل بند پانی کے کارخانوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ایمبولینس کی مرمت و بحالی، مستحق اور ہونہار نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس کی فراہمی اور دیگر فلاحی اقدامات میں تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے ایسے اقدامات سے نہ صرف مستحق افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انتظامیہ اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے، باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے عوامی خدمت کے عمل کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔اجلاس کے اختتام پر بوتل بند پانی کے کارخانوں کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More