ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہوگیا

(ایران )

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہوگیا ہے۔ایران اور عمان کے درمیان دستخط آئندہ چند روز میں ہوں گے۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسیکرٹری محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے باہر پابندی والے زون کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا زون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ نئے زون میں داخل ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More