عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا،

جس میں شہریوں کے ریونیو سے متعلق مقدمات، اراضی کے تنازعات، انتقالات، حد بندی، ریکارڈ سے متعلق امور اور دیگر عوامی شکایات کی سماعت کی گئیاس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ ریونیو افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی درخواستوں اور زیرِ سماعت مقدمات پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائیڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا ریونیو کیسز کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر نمٹایا جائے، اراضی ریکارڈ کی درستگی، انتقالات، حد بندی اور دیگر معاملات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ سائلین کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے مقررہ مدت کے اندر مسائل کا ازالہ کیا جائیانہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات میں شفافیت، میرٹ، قانون کی بالادستی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی یا غیر ضروری تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریونیو امور میں تمام فیصلے میرٹ اور قانون کے مطابق کیے جائیں گے کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے مزید کہا کہ ریونیو کورٹ ڈے کا مقصد شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور آسان فورم فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو محض رسمی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ہر درخواست پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جائیانہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور شہریوں کو ریونیو سمیت دیگر انتظامی معاملات میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے باقاعدگی سے کھلی سماعت اور ریونیو کورٹ ڈے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گاریونیو کورٹ ڈے کے دوران متعلقہ ریونیو افسران نے مختلف کیسز اور ریکارڈ سے متعلق معاملات پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام زیرِ التوا کیسز کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More