وینس فلم فسٹیول: غزہ کی دردناک حقیقت پر بنی فلم، 25 منٹ تک تالیاں گونجتی رہیں

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں غیرمعمولی پذیرائی ملی، جہاں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔دستاویزی فلم کو اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہیوں کو بنیاد بنایا گیا ہےفلم سازوں کا کہنا ہے کہ وہ اس دستاویزی فلم کے ذریعے ایسی حقیقت ناظرین کے سامنے لانا چاہتے ہیں جسے دیکھنے کے بعد ان کیلئے اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل ہو جائے۔وینس فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین کا ردعمل بھی خاصا جذباتی رہا اور فلم کو طویل اسٹینڈنگ اوویشن ملا جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More