ملک اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے اس میں قومی یکجہتی اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں امن و امان کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور ملک کو درپیش سکیورٹی بحران اور سیاسی عدم استحکام پر قابو پانے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات کی حمایت میں خضدار میں یومِ نجات جوش و خروش سے منایا گیا

۔یومِ نجات کے سلسلے میں تقریب ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں منعقد ہوئی، جہاں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت وفاقی حکومت کے تمام آئینی و انتظامی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس خضدار سے ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امن استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے حق میں نعرے لگائے گئے۔شرکاء نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے اس میں قومی یکجہتی اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔تقریب اور ریلی میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ہندو پنچات کے رہنما سیٹ جواہری لال اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خضدار میں گزشتہ روز منعقدہ تاریخی خواتین کھلی کچہری کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے دیرینہ مطالبے پر خضدار میں پہلے وومن پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ صالح محمد جاموٹ کے ہمراہ سابق لیویز تحصیل آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن لیاقت علی اور ایکسیئن سلیم عمرانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے اعلان کیا کہ سابق لیویز تحصیل آفس میں عمارت کو باقاعدہ طور پر وومن پولیس اسٹیشن کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ عمارت کی فوری مرمت، تزئین و آرائش اور پولیس تھانہ کے قیام کے لیے درکار تمام اسٹیبلشمنٹ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ روز خواتین کھلی کچہری میں خواتین نے جن مسائل کی نشاندہی کی تھی، ان پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ وومن پولیس اسٹیشن کا قیام خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے تحفظ کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں گی اور ان کی داد رسی ممکن ہو سکے گی۔دوسری جانب چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ صالح محمد جاموٹ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن خواتین کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وومن پولیس اسٹیشن کے لیے عمارت کی منتقلی اور دیگر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلی کچہری میں کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں خواتین کھلی کچہری منعقد ہوئی تھی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے تھے اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے ان مسائل کو فوری حل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر اب عملی پیش رفت شروع ہو چکی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More