ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کے دو واقعات میں2افرادزخمی

ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کے دو واقعات میں2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پولیس تھانے کی حدود دربار عنایت شاہ کے مقام پر نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو سخت نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا پولیس نے علاقے کو گھراو کرکے تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ سوئی ہی میں نا معلوم مسلح افراد نے علی نواز مرہٹہ بگٹی کے گھر پر دستی بم پھینک دیا جس سے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اہل خانہ محفوظ رہے جبکہ مکان کو نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More