ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت ممکن بنایا جائے
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی
کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز صدر، سٹی اور سریاب نے شرکت کی۔اجلاس میں پشتون آباد، محمود آباد، ہنہ وڑک، چشمہ اچوزئی، سپین کاریز اور سرکی روڈ سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ان علاقوں کے مختلف سرکاری اسکولوں اور بنیادی مراکزِ صحت (BHU) میں ضروری ترقیاتی کاموں، تعمیر و مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویڑنز میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مسلسل نگرانی کریں اور باقاعدگی سے موقع پر جا کر منصوبوں کا معائنہ کریں، تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت ممکن بنایا جائے تاکہ ترقی کی منصوبوں سے استفادہ حاصل کیا جا سکے اورعوام کو سہولت بھی میسر آ سکے