27 منٹ پرواز اور 5 ڈالر خرچ، نیویارک میں ای جہاز کی اڑان نے سب کو حیران کر دیا

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) پٹرول و ڈیزل کے ساتھ ساتھ جیٹ فیول کی مسلسل بڑھتی قیمت عالمی جہاز ساز کمپنیوں کو مجبور کر رہی کہ وہ بجلی سے چلتے مسافر بردار ہوائی جہاز ایجاد کرنے کی سعی کریں

۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنی، ہارٹ ایرواسپیس نے 30نشستوں والا ’’X1‘‘ نامی ہوائی جہاز ایجاد کر لیا۔ یہ 76 فٹ لمبا اور 25 ہزار پونڈ وزنی ہے۔حال ہی میں نیویارک میں اس کی پہلی اڑان کامیابی سے انجام پائی۔یہ پرواز گیارہ سو فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری پاور کی مدد سے 27 منٹ جاری رہی۔اس دوران بجلی کا خرچ صرف ’’5 ڈالر‘‘رہا جوروایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں حیران کن حد تک انتہائی کم ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More