ڈوپنگ ایشو، قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلف مل گیا

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلف مل گیا۔ دو ماہ کی پابندی کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل بھی واپس لے لیا گیا۔قومی ریسلر کو انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی اور ورلڈ ریسلنگ نے پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔دستاویزات کے مطانق انعام بٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 19 جولائی سے 18 ستمبر تک تھا۔ پابندی کا دورانیہ مکمل ہونے پر انعام بٹ اب ریسلنگ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہیں۔انعام بٹ کو ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی۔ وہ سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور پاکستان ایتھلیٹس کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔ ان عہدوں سے انعام بٹ نے اس ایشو کی وجہ سے رضا کارانہ طور پر علیحدگی اختیار کی تھی۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایک سال تک دوائی استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More