وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم کے ویٹنری ہسپتال میں جدید آلات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ (روزنامہ معلوم) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے  جہلم کے ویٹنری ہسپتال میں جدید آلات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے لکھا کہ ’’الحمدللہ، جہلم کے ویٹنری ہسپتال میں جدید آلات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا اور ہر تحصیل میں مزید4 موبائل ویٹنری وینز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ ہر گاؤں کے لیے اپنی آمد کا پیشگی شیڈول طے کرکے، بالخصوص دور دراز علاقوں میں، جانوروں کے علاج، ویکسینیشن کی سہولیات پہنچائیں اور مویشی پالنے والوں کی رہنمائی کریں۔ ان سہولیات کا اصل مقصد تب پورا ہوگا جب کمزور ترین طبقات اور چند مویشی رکھنے والے مستفید ہوں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More