محکمہ آبپاشی کی کارکردگی میں بہتری کے لیے افسران کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنا ہوں گی
(سیکرٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان سہیل الرحمن بلوچ)
کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) سیکرٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان سہیل الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کا اہم جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مکمل کیے گئے منصوبوں اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے منصوبوں سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے سیکرٹری آبپاشی کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال، تکمیل کے مراحل، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل اور فنڈز کے مؤثر استعمال سمیت مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائیانہوں نے کہا کہ آبپاشی کے شعبے میں جاری منصوبے صوبے کی زرعی معیشت، پانی کے بہتر انتظام اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے منصوبوں پر کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سیکرٹری سہیل الرحمن بلوچ نے افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور فیلڈ میں کام کی رفتار اور معیار کا عملی طور پر جائزہ لیا جائے تاکہ سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکیاجلاس میں مستقبل کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، ترجیحات کے تعین اور آبپاشی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ سیکرٹری آبپاشی نے ہدایت کی کہ نئے منصوبوں کی تیاری میں صوبے کی زمینی ضروریات، زرعی شعبے کی ترجیحات اور پانی کے دستیاب وسائل کو مدنظر رکھا جائیانہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی کی کارکردگی میں بہتری کے لیے افسران کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنا ہوں گی، جبکہ جاری منصوبوں کی نگرانی اور پیش رفت سے متعلق رپورٹنگ کا مؤثر نظام بھی یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری آبپاشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے