ہیڈنگلے ٹیسٹ: انگلینڈ کے بولرز نے 19 سال بعد منفرد اعزاز حاصل کرلیا

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔دونوں بولرز نے ایک ہی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں جو انگلینڈ کی جانب سے تقریباً دو دہائیوں بعد پہلی بار ہوا ہے۔رابنسن اور ٹنگ سے قبل انگلینڈ کے اسٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر نے2006 میں پاکستان کے ہی خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ایک ہی اننگز کے دوران پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔  رابنسن نے 51 رنز دے کر پانچ جبکہ ٹنگ نے 46 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں دونوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس سے انگلینڈ نے میچ پر ابتدائی برتری حاصل کرلی 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More