آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا

حافظ نعیم

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے۔حافظ نعیم احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سُپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے جاری جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More