انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔جوز بٹلر سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہےبٹلر کی غیر موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی تھی۔ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی انجریز انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے قبل متبادل کھلاڑیوں کی صلاحیت جانچنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ان کے مطابق ٹیم کو ممکنہ مشکلات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More