دشمن اپنے اہداف میں ناکام رہا، مسلح افواج بدستور مضبوط ہے

(ایرانی آرمی چیف)

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ حالیہ محاذ آرائی کے دوران بیرونی قوتیں ایران کے خلاف اپنے طے شدہ اسٹریٹجک مقاصد حاصل نہیں کرسکیں۔شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ کسی بھی جنگ میں کامیابی کا فیصلہ اس بات سے ہوتا ہے کہ مخالف فریق اپنے اہداف حاصل کر پاتا ہے یا نہیں۔امیر حاتمی کے مطابق ایران کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے باوجود ایرانی فورسز نے آخری مرحلے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور میزائل و ڈرونز کے ذریعے بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاع نے بھی متعدد دشمن ڈرونز اور جنگی طیاروں سمیت اہم اسٹریٹجک آلات کو نقصان پہنچایا۔ایرانی آرمی چیف نے ملکی دفاعی صلاحیت متاثر ہونے سے متعلق بیرونی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی طاقت اور حوصلے کے ساتھ محاذ پر موجود ہیں اور دشمن ان کی صلاحیتوں سے آگاہ ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More