شہر میں گرا فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے گا

(،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی)

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں تندوروں اور قصابوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے ہدہ، دیبہ اور بروری روڈ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔دوسری جانب اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویژن سریاب کے مختلف علاقوں میں قصابوں اور تندوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ضلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گرا فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے سرکاری ریٹ پر عمل درامد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا انہوں نے دکانداروں کو تبدیل کیا کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش کی خرید فروخت کو یقینی بنائے جبکہ کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے سے اجتناب کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More