حکومت کی پالیسی عوامی خدمت ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

(۔ کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی)

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ۔ کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی سے قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے امن و امان، ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفد میں سردار مہر اللہ قمبرانی، سردار حیات خان ساجدی، جے یو آئی سوراب کے جنرل سیکریٹری میر مقبول احمد گرگناڑی، انجینئر عبداللہ گرگناڑی، ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی اور لوکل گورنمنٹ آفیسر عبدالقیوم عمرانی شامل تھے۔قبائلی عمائدین نے کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت، تعلیم اور مواصلات کے شعبوں میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔ عمائدین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے حکومت کی پالیسی عوامی خدمت ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کیئے جائیں اور انہیں سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچایا جائے۔ کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے کہاکہ بی ایس ڈی آئی کے تحت عوام کے بنیادی اور چیدہ چیدہ مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے متعدد منصوبے بی ایس ڈی آئی پراجیکٹ کے تحت عوام کو فراہم کیا جارہاہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More