امریکا: 28 برس قبل کھونے جانے والی انگوٹھی مِل گئی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ریاست نیویارک میں دھات تلاش کرنے کے شوقین دو افراد نے ایک جھیل سے ایسی کلاس رنگ دریافت کی جو تقریباً 28 سال قبل پانی میں گم ہوگئی تھی۔ مائیکل سیگل اور ڈیلن لاپورٹ گریٹ ساکانڈاگا جھیل میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاش کر رہے تھے کہ انہیں یہ انگوٹھی ایک چٹان کے نیچے ملی۔انگوٹھی پر ریڈ کرِیک ہائی اسکول، کلاس آف 1988 درج تھا۔ ڈیلن لاپورٹ کے مطابق میٹل ڈیٹیکٹر سے سگنل ملنے پر انہوں نے ایک چٹان ہٹائی تو انگوٹھی وہیں پڑی تھی۔دونوں افراد نے مالک کی تلاش کے لیے انگوٹھی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں لیکن کافی عرصے تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔بعد میں انہوں نے ریڈ کریک ہائی اسکول سے رابطہ کیا، جہاں ایک سیکریٹری نے ریکارڈ کی مدد سے انگوٹھی کے مالک کی شناخت سابق طالب علم کم راس بیک کے طور پر کرلی۔یوں کئی دہائیاں قبل پانی میں گم ہونے والی یادگار انگوٹھی بالآخر اپنے اصل مالک تک پہنچنے کی راہ پر آگئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More