ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے
(صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی)
کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کوٹ نور محمد جمالی میں نئی تعمیر کردہ جدید ویٹرنری ہسپتال کا افتتاح کر دیا
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے آج ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کے ہمراہ کوٹ نور محمد جمالی میں نئی تعمیر کردہ اور جدید سہولیات سے آراستہ ویٹرنری ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سردار زادہ جاوید خان بلیدی،ایس پی استا محمد حافظ معاذ الرحمٰن، تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، لائیو اسٹاک محکمہ کے افسران، علاقے کے معزز عمائدین صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیاس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر رب نواز نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کو جدید ویٹرنری ہسپتال کے مختلف شعبوں دستیاب سہولیات اور طبی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویٹرنری ہسپتال نہ صرف ضلع استا محمد بلکہ نصیرآباد ڈویڑن اور بلوچستان کے جدید ویٹرنری ہسپتالوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ہسپتال کے قیام سے علاقے کے مالداروں اور مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے علاج معالجے کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انہیں اپنے علاقے کے قریب ہی جدید ویٹرنری طبی سہولیات میسر ہوں گیڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ہسپتال میں جدید لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے، جہاں جانوروں کے مختلف ٹیسٹ اور بیماریوں کی تشخیص کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ جدید سرجیکل سیکشن بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ضرورت کے مطابق جانوروں کے آپریشن اور دیگر جراحی کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات کی فراہمی سے مویشیوں کی صحت بہتر بنانے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں نمایاں مدد ملے گی جس سے علاقے کے مالداروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی اس موقع پر ایکسین بلڈنگز محمد یٰسین چانڈیو نے بھی صوبائی وزیر کو منصوبے کے تعمیراتی کام اور مختلف کمپوننٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت سال 2021ئمیں منظور کیا گیا تھا جس پر مجموعی طور پر 9 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ منصوبے میں ویٹرنری ہسپتال کے علاوہ دفاتر اور رہائشی سہولیات بھی شامل ہیں جن میں ایک افسر بنگلہ سپرنٹنڈنٹ کوارٹر اور نچلے درجے کے ملازمین کے لیے پانچ کوارٹرز تعمیر کیے گئے ہیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے منصوبے عوام کو براہِ راست سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ کوٹ نور محمد جمالی میں جدید ویٹرنری ہسپتال کا منصوبہ سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے اس مقصد کے لیے اپنی زمین بھی فراہم کی جو علاقے کے عوام کی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ منصوبہ 2021ء میں منظور ہونے کے باوجود مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہا تاہم انہوں نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے تاکہ علاقے کے عوام کو جدید ویٹرنری سہولیات میسر آسکیں سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ علاقے میں جدید ویٹرنری ہسپتال کی اشد ضرورت تھی کیونکہ پرانے ویٹرنری ہسپتال تک جانوروں کو لے کر جانا علاقے کے لوگوں کے لیے دشوار تھا۔ نئے ہسپتال کے قیام سے مالداروں کو اپنے جانوروں کے علاج کے لیے سہولت اور آسان رسائی حاصل ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ یہاں جانوروں کا علاج مفت کیا جائے گا اور مالدار حضرات اس جدید ہسپتال میں دستیاب طبی تشخیصی اور جراحی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کا شعبہ نہ صرف دیہی معیشت بلکہ ہزاروں خاندانوں کے روزگار اور معاشی استحکام سے بھی براہِ راست منسلک ہے جانوروں کی بہتر صحت اور بروقت علاج سے مویشی پالنے والے افراد کو معاشی نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں موجود جدید سہولیات کو فعال رکھا جائے اور عوام و مالداروں کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں دستیاب طبی، لیبارٹری، سرجیکل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا بعد ازاں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمپوننٹ لائیو اسٹاک مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس پر۔790۔56 ملین لاگت آئے گی