جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ
کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایران سے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کو ہتھیاروں کی فراہمی اور حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔جی 7 ممالک نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوثیوں سے تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔جی 7 وزرائے خارجہ نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات اور حملے ختم کریں اور سنجیدگی سے سیاسی عمل کی طرف واپس آئیں