یمنی حکومتی فورسز کے حوثیوں کیخلاف 1122 حملے، 1747 جنگجو ہلاک

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے

کہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 1122 حملوں کے دوران 1747 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے صعدہ، الجوف، تعز اور ساحلی علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کارروائیاں کیں۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 364 فوجی گاڑیاں، عسکری ساز و سامان اور دیگر گاڑیاں تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More