یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اور تھری بھی آئے گا، اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپٹل نہیں
سینیٹر فیصل واوڈا
کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپٹل نہیں،
یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اور تھری بھی آئے گا‘‘ پروگرام’’ جرگہ ‘‘میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ مزید گورنر راج، مارشل لاء یا صدارتی نظام آتا نظر نہیں آرہا، ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔تھوڑا یا زیادہ ملک میں اب ہر کسی کو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اور تھری بھی آئے گا، اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپٹل نہیں۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اگر کچھ تحفظات ہیں تو حکومت انہیں دور کرے۔ 90 یا 180 دنوں میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر شپ کےلیے مجھے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ووٹ دیا،( ن) لیگ نے مجھے ووٹ نہیں دیا، ان کے ساتھ میرا دور دور تک تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی، بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے ہیں