یومِ دفاع پاکستان کی قدر، قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی دفاع کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے

(ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی)

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیرِ صدارت 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر میٹنگ ہال خضدار میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ کے چیف افیسر عبید اللہ بلوچ ایجوکیشن افیسر خضدار نیاز اللہ سمالانی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افیسر ڈاکٹر محمد انور زہری ڈسٹرکٹ سپورٹ افیسر میڈم رقیہ عبید ڈپٹی کمشنر خضدار کے ایڈمن افیسر محمد مراد گزوزء اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کو شایانِ شان، منظم اور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں قومی ترانے، ملی نغموں، تقاریر، طلبہ کے پروگرامز ریلی اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اس قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ منانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان کی قدر، قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی دفاع کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بناتے ہوئے تقریبات کو کامیاب بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، و دیگر ضروری سہولیات سمیت یوم دفاع پاکستان کے دن کی مناسبت کہ حوالے سے تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More