پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے تلاش شروع کر دی

کوئٹہ (روزنامہ معلوم )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر بھی جاری کیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔نئے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور مختلف فارمیٹس میں ان کی کارکردگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام قومی ٹیم کے کوچنگ سیٹ اَپ کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More