فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران، ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

کوئٹہ (روزنامہ معلوم ) فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، رہبر اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی، اسپیکر باقر قالیباف، ایرانی وزیر خارجہ و ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کے لیے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پُرامن حل میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More